پاکستان
02 جولائی ، 2012

میرپور، آزاد کشمیر: جیب تراشی کا الزام، 11 سالہ بچے کو گرفتار کرلیا گیا

میرپور، آزاد کشمیر: جیب تراشی کا الزام، 11 سالہ بچے کو گرفتار کرلیا گیا

میرپور (آزاد کشمیر) … میرپور آزاد کشمیر پولیس نے 11 سالہ بچے کو جیب تراشی کے الزام میں حراست میں لے لیا، بچہ تین دن سے عادی مجرموں کے ساتھ حوالات میں بند ہے، بچے کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس بچے کی رہائی کیلئے 2 لاکھ روپے مانگ رہی ہے۔ 11 سالہ ارباز کو میرپور میں ایک میرج ہال کی انتظامیہ نے پولیس کے حوالے کیا تھا اور موٴقف اختیار کیا تھا کہ بچہ جیب تراش ہے اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ تھو تھال تھانہ پولیس نے 11 سالہ بچے کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ جیو نیوز نے جب پولیس سے ایف آئی آر سے متعلق معلوم کیا تو پولیس کا کہنا تھا کہ بچے سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی، اس لئے فی الحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ پولیس نے ارباز کو 3 دن سے عادی مجرموں کے ساتھ حولات میں بند رکھا ہے۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارباز نے کہا کہ وہ جیب تراش نہیں ،وہ لاہور سے اپنے دوست صابر کے ساتھ میرپورآیا تھا، صابر فرار ہوگیا اور لوگوں نے اسے پکڑ لیا، ارباز نے بتایا کہ پولیس رات بھر تشدد کرتی ہے۔ ارباز نے الزام لگایا کہ گزشتہ روز اس کی والدہ تھانے آئی تو پولیس اہل کاروں نے بدتمیزی کی اور والدہ سے 2 لاکھ روپے رشوت مانگی۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہی کہ بغیر کسی مقدمے کے 11سالہ بچے کو حوالات میں جرائم پیشہ لوگوں کے ساتھ رکھنا غیر قانونی ہے۔

مزید خبریں :