پاکستان
18 مارچ ، 2017

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار گرفتار

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار گرفتار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو گرفتارکرکے انہیں نامعلوم مقام کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔

فاروق ستار کراچی میں پی اے ایف میوزیم میں شادی کی تقریب میں بطور مہمان مدعو تھے، تقریب سے واپسی کے دوران انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔

’جیو نیوز‘ کے نمائندے طلحہ ہاشمی کے مطابق سٹی ڈیویژن پولیس نے فاروق ستار کو 22اگست کی اشتعال انگیز تقاریر اور ہنگامہ آرائی کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

 پولیس نےفاروق ستارکی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔فاروق ستار کو تھانہ چاکیواڑا منتقل کیا گیا ہے۔

ادھرفاروق ستار کی گرفتاری کے بعد پولیس کی بھاری نفری ایم کیوایم کے عارضی مرکزپی آئی بی پہنچ گئی ہے۔

ایم کیو ایم کے عارضی مرکزمیں  ہنگامی اجلاس ہور ہاہے۔

واضح رہے کہ آج ایم کیوایم پاکستان کا یوم تاسیس منعقد کیا جانا تھا۔

مزید خبریں :