پاکستان
02 جولائی ، 2012

قراقرم ایکسپریس کا انجن فیل: ٹرین ٹنڈوآدم اسٹیشن پر رکی ہوئی ہے

لاہور…لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس انجن فیل ہوجانے کے باعث دوپہر بارہ بجے سے ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پر رکی ہوئی ہے۔ قراقرم ایکسپریس کے انجن فیل ہوجانے کی وجہ سے اپ اینڈ ڈاوٴن ٹریک پر بھی کئی گھنٹوں تک ریلوے ٹریفک معطل رہی،ملت اور فرید ایکسپریس کو لنڈو ریلوے اسٹیشن پر جبکہ خیبر میل کو قریبی ٹریک پر روک لیا گیا،بعدازاں قراقرم ایکسپریس کو دھکیل کرمین ٹریک سے ھٹانے کے بعد تینوں ٹرینوں کو اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا،تاہم قراقرم ایکسپریس دوپہر بارہ بجے سے ٹنڈوآدم اسٹیشن پر رکی ہوئی ہے،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ انجن کی مرمت کا کام جاری ہے،ادھر شدید گرمی اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :