پاکستان
02 جولائی ، 2012

سندھ ہائیکورٹ: ارباب غلام رحیم نے نئی درخواست دائر کردی

سندھ ہائیکورٹ: ارباب غلام رحیم نے نئی درخواست دائر کردی

کراچی … سندھ ہائی کورٹ نے ارباب غلام رحیم کی اسپیکر رولنگ پر موٴقف سننے کیلئے نئی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردئیے۔ سندھ ہائی کورٹ میں ارباب غلام رحیم کی جانب سے اسپیکر رولنگ پر موٴقف سننے کیلئے نئی درخواست دائرکردی گئی۔درخواست میں موٴقف اختیار کیاگیا ہے کہ سابق وزیراعظم کیس کے فیصلے میں اسپیکر کی رولنگ سے متعلق نکتہ ہمارے کیس پر بھی اثرانداز ہوتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کی رولنگ پارلیمنٹ کی اندرونی کارروائی کا حصہ نہیں ہے۔ارباب غلام رحیم کا موٴقف ہے کہ نااہلیت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ ہوچکا لیکن اسپیکر کی رولنگ پر ہمارا موقف سنا جائے۔عدالت نے نئی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو 5 جولائی کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

مزید خبریں :