خصوصی رپورٹس
19 مارچ ، 2017

منفرد لب و لہجے کے مالک اداکار’محمد علی‘

منفرد لب و لہجے کے مالک اداکار’محمد علی‘

....ہما مسرور بخاری ....

اپنی منفرد اداکاری اور لب و لہجے سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے ورسٹائل اداکار محمد علی کی آج 11ویں برسی منائی جارہی ہے۔

جب بھی پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کی تاریخ لکھی جائے گی شہنشاہ جذبات محمد علی کا نام نمایاں ہو گا ،اداکاری میں اَنمٹ نقوش چھوڑنے والی عہدساز اور صاحب طرز اداکارکاشمار پاکستان فلم انڈسٹری کو دوام بخشنے والی شخصیات میں ہوتا ہے ۔

محمدعلی نے 300سے زائد فلموں میں مختلف نوعیت کے کردار کیے ،کیریئرکا آغاز حیدرآبادریڈیوسے کیااور آواز سے روشنیوں اور رنگوں کی دنیاتک پہنچ گئے ۔

محمد علی کی پہلی فلم’ چراغ جلتا رہا‘ تھی،اداکارہ زیبا کے ساتھ انکی جوڑی مقبول ہوئی اور پھر دونوںحقیقی زندگی میں بھی ایک ہوگئے ۔

محمد علی کا بولنے کا مخصوص اندازاوراور جاندار اداکاری ، کردار میں روح پھونک دیتی ،انہیں حکومت پاکستان نے تمغۂ امتیاز اور تمغۂ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا ۔محمد علی 19مارچ 2006کولاہور میں انتقال ہوا۔

مزید خبریں :