پاکستان
01 فروری ، 2012

لاہورہائیکورٹ:سینیٹ الیکشن رکوانے کی درخواست پر کارروائی ملتوی

لاہورہائیکورٹ:سینیٹ الیکشن رکوانے کی درخواست پر کارروائی ملتوی

لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے سینیٹ کے انتخابات رکوانے کے لئے دائر درخواست پر مزید کارروائی 7 فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کے نکتہ پر دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔درخواست گزار فیروز شاہ گیلانی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ حقیقت سامنے آ چکی ہے کہ ملک میں تین کروڑ سے زیادہ جعلی ووٹ ہیں، ان جعلی ووٹوں کی بنیاد پر موجودہ اسمبلیاں وجود میں آئیں۔ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد کرے تاہم جعلی ووٹوں سے منتخب اسمبلیوں کے ذریعے سینیٹ کے ارکان کا انتخاب شفاف اور غیر جانبدار نہیں ہو گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سینیٹ کے الیکشن نئی ووٹر لسٹوں کی تیاری تک روک دیئے جائیں۔

مزید خبریں :