19 مارچ ، 2017
جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے یورپ کے چار روزہ دورے پر اتوار کو جرمنی روانہ ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دورے پر روانگی سے قبل جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یورپی ممالک سے تجارت کے معاملے پر گفتگو ہوگی اور امید ہے کہ اس میں پیش رفت ہو گی ، انھوں نے مزید کہا کہ یو رپی رہنماؤں سے سیکیورٹی معاملات پر بھی بات چیت ہو گی ۔
جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے اس دورہ کے دوران جرمنی ، فرانس ، بیلجیئم اور اٹلی جائیں گے ۔ انکا یہ دورہ ایسے موقع پر ہورہا ہے ،
جبکہ امریکی ویر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کے باعث پید ا شدہ صورتحا ل پر چندروز قبل جاپانی قیادت سے بات چیت کی تھی ۔