پاکستان
03 جولائی ، 2012

پینٹاگون نے نیٹو رسد کی فراہمی کیلئے کانگریس سے اضافی رقم مانگ لی

پینٹاگون نے نیٹو رسد کی فراہمی کیلئے کانگریس سے اضافی رقم مانگ لی

واشنگٹن. . . .پاکستان سے نیٹوسپلائی بندکیے جانے کے سبب پینٹاگون کومتبادل ذرائع مہنگے پڑگئے۔افغانستان میں رسدکی فراہمی کیلئے پینٹاگون نے کانگریس سے اضافی رقم مانگ لی۔ترجمان پینٹاگون کے مطابق پینٹاگون نے کانگریس کوخط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ نیٹو سپلائی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فنڈ جاری کیے جائیں۔کانگریس کے نام خط میں پینٹاگون نے8.2ارب ڈالرفنڈکی ری پروگرامنگ کامطالبہ کیا ہے۔شمالی راستے سے نیٹورسدکی فراہمی پر اضافی 2.1ارب ڈالراخراجات ہوئے۔ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے اخراجات کاسامناہواہے جن کاتصوربھی نہیں تھا۔طلب کردہ اضافی رقم خلیج میں ایک اور طیارہ بردارجہازکی تعیناتی پربھی خرچ ہوگی۔



مزید خبریں :