03 جولائی ، 2012
مقبوضہ بیت المقدس. . .. .اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ ایران کینیا میں اسرائیلی مفادات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے سعودی سفیر کو قتل کرنے کے لیے امریکا میں اپنے ایجنٹ بھیجے۔اس کے علاوہ ایران ،آذربائیجان ،بنکاک، نئی دلی او تبلیسی میں حملوں میں بھی ملوث رہا ہے اور اب کینیا میں اسرائیل کے خلاف حملوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ عالمی برادری کودہشتگردی کے اس اہم کردار کے خلاف لڑنا چاہییے۔ 25جون کو کینیا میں دو ایرانی شہریوں کو بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایرانی شہریوں نے الزامات کو غلط قرار دیاجبکہ ایران نے اس بارے میں کوئی ردعمل دینے سے انکار کیا ہے۔