دنیا
03 جولائی ، 2012

شامی فوج کے جنرل اور85 فوجی حکومت کا ساتھ چھوڑ کر ترکی پہنچ گئے

شامی فوج کے جنرل اور85 فوجی حکومت کا ساتھ چھوڑ کر ترکی پہنچ گئے

انقرہ. . . .شام کی فوج کے ایک جنرل اور کئی اعلیٰ افسروں سمیت 85فوجی شامی حکومت کا ساتھ چھوڑ کر ترکی پہنچ گئے۔ترکی کی خبر ایجنسی کے مطابق شام سے گزشتہ روز 293افراد ترکی پہنچے جن میں شام کی فوج کے ایک جنرل اور کئی افسروں سمیت 85فوجی شامل تھے۔شام میں حکومت مخالفین کے خلاف گزشتہ ایک سال سے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک شام کے 14جرنیل اور درجنوں فوجی شامی حکومت کا ساتھ چھوڑ کر ترکی آچکے ہیں۔اس کے علاوہ شامی شہریوں کی ہجرت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔شام کے تقریباً 35ہزار افراد ترکی میں پناہ گزین ہیں۔

مزید خبریں :