03 جولائی ، 2012
لاہور… حکومت پنجاب نے مریضوں کی سہولت کیلئے اسپتالوں میں کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔# ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے غیرقانونی ہڑتال اور اس کی وجہ سے مریضوں کو درپیش مسائل کے پیش نظر تمام سرکاری اسپتالوں میں فوری طور پر میڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ لاہورکے ٹیچنگ اسپتالوں میں مزید125نئے ڈاکٹروں نے ڈیوٹیاں سنبھال لیں ہیں جب کہ آرمی کے ڈاکٹرز اور اسپیشلسٹ تمام اسپتالوں کے او پی ڈیز اور ایمرجنسیوں میں مریضوں کو دیکھ رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید ڈاکٹروں کی بھرتی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور چند روز میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کر لی جائے گی۔