03 جولائی ، 2012
کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے نائب وزیر اعظم کے عہدے کو غیرآئینی قرار دینے سے متعلق درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر اور نائب وزیر اعظم بنایا گیا اور انہیں وزیر اعظم کے کوئی اختیارات نہیں دیے گئے۔ جسٹس منیب اختر نے قرار دیا ہے کہ پرویز الہٰی وفاقی وزیر کی حیثیت سے کابینہ کا حصہ ہیں جبکہ حکومت وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ہی چلارہے ہیں، اور آئین بھی نائب وزیر اعظم کی ممانعت نہیں کرتا تو ایسا تقرر خلاف قانون نہیں ہوتا۔