دنیا
03 جولائی ، 2012

برطانیہ میں نصف دفتری ملازمین منشیات کے عادی

لندن… برطانیہ میں دفاتر میں کام کرنے والوں کی نصف کے قریب تعداد کوکین ‘ افیون اور حشیش مختلف اقسام کی منشیات کے زیر اثر ہوتی ہے۔ یہ انکشاف برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران دفتری اوقات کار کے دوران منشیات کے زیر اثر ہونے والے ملازمین کی شرح بڑھ کر 43 فیصد ہو چکی ہے جو کہ 10 لاکھ کے برابر ہیں۔ برطانوی دارالحکومت لندن کی پولیس کے مطابق منشیات کے زیر اثر کام کرنے والوں میں سرجن ‘ اساتذہ اور ڈرائیوربھی شامل ہیں اور ایسے ملازمین کا کام کے دوران منشیات کے زیر اثر ہونا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے تیاری کے دوران ملازمین کے جسم میں منشیات کے اثرات کا اندازہ لگانے کے لئے 17 لاکھ ٹیسٹ کئے گئے۔ برطانوی پولیس حکام کے مطابق اس رحجان کو روکنے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :