03 جولائی ، 2012
برسلز… یورپی طیارہ ساز ادارے ایئربس نے امریکہ میں اپنا پہلا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایئربس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے مقام موبل میں اے 320 مسافر بردار طیاروں کی اسمبلی کا پلانٹ لگایا جائے گا جہاں سالانہ 50 طیارے تیار کئے جائیں گے۔ ایئر بس کے مطابق امریکہ میں ان کا پہلا پلانٹ 2016ء میں کام شروع کر دے گا اور ایک ہزار افراد کو ملازمت ملے گی۔ ایئربس کا یورپ سے باہر چین کے بعد امریکہ میں یہ دوسرا اسمبلی پلانٹ ہو گا۔