03 جولائی ، 2012
لاہور…پنجاب حکومت نے33ہڑتالی نظربندڈاکٹروں میں سے24کورہاکردیا۔شہری حکومت کے مطابق 24ڈاکٹروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امن وامان خراب نہیں کریں گے،ڈاکٹروں نے مریضوں کودیکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے،33ڈاکٹروں کویکم جولائی کی رات3ایم پی اوکے تحت جیل بھجوایاگیاتھا۔ادھر جیل ذرائع کے مطابق 24ڈاکٹروں کوجیل سے رہاکردیاگیا۔رہا کئے گئے ڈاکٹرز میں ڈاکٹرظہیرعباس،ڈاکٹرمحمدعمیر، ڈاکٹرشمشادعلی،ڈاکٹرکامران فاروق،ڈاکٹرخالدجمال،ڈاکٹرعمیرسلیم ورک،ڈاکٹرمحمدندیم ،ڈاکٹرگلفام احمد،ڈاکٹرسجادبلوچ،ڈاکٹرشاہداقبال، ڈاکٹر احسان اللہ،ڈاکٹرعمران چٹھہ،ڈاکٹرعادل امین،ڈاکٹرحسن طارق بھٹی، ڈاکٹرنعمان رفیع،جوادپرویز،عامراصغر،فرہادساہی،ڈاکٹرسرفرازبھی، ڈاکٹرلوکاس ورما،ڈاکٹریاسرقیوم،ڈاکٹروسیم اورڈاکٹرجبران سندھو شامل ہیں۔پنجاب حکومت کے مطابق رہا ہونے والے ڈاکٹرز نے بلامشروط معافی نامے پردستخط کیے اوربیان حلفی دیا،ڈاکٹروں نے حلف دیاہے کہ آئندہ کسی ہڑتال میں حصہ نہیں لیں گے۔