03 جولائی ، 2012
اسلام آباد…اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار سال میں خوارک کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان میں صورتحال بد ترین ہوگئی ہے۔ ملکی آبادی کا 58 فیصدطبقہ کم سے کم غذائی ضرورت کو بھی نہیں پورا کر پا رہا یہ صورت حال ملک میں غذائی قلت کی نشاندہی کررہا ہے۔