03 جولائی ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم راجا پر ویز اشرف کی زیرصدارت کابینہ کی دفاعی کمیٹی کااجلاس ایوان وزیر اعظم اسلام آباد میں ہو ا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک امریکا تعلقات،نیٹوسپلائی اورخطے میں امن وامان کی صورتحال پرغورکیا گیا۔دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں نائب وزیراعظم،دفاع،داخلہ،اطلاعات اورخزانہ کے وزراکے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل شمیم وائن اورمسلح افواج کے سربراہان بھی اہم اجلاس میں شریک ہو ئے ۔