پاکستان
03 جولائی ، 2012

وفاقی وزیر پانی و بجلی کے دعوؤں کے باوجود لوڈ شیڈنگ بے قابو

وفاقی وزیر پانی و بجلی کے دعوؤں کے باوجود لوڈ شیڈنگ بے قابو

اسلام آباد…وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار کے دعوؤں کے باوجود لوڈ شیڈنگ قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہی ،نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ گرمی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ بجلی کی طلب 18 ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کا دعویٰ ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار 13ہزار میگاواٹ ہے مگر گرمی اتنی شدید ہے کہ طلب 18ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گئی ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال اب بھی 5ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہے۔ملک بھر کی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ رکنے کانام نہیں لے رہا ،شدید گرم موسم میں وفاقی دارالحکومت میں تو 8سے 10گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے لیکن جڑواں شہر راولپنڈی میں تو صورتحال انتہائی خراب ہے جہاں ایک گھنٹے کے بعد ایک سے دو گھنٹے تک بجلی غائب ہو جاتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ دن بھر یہ عذاب تو کسی نہ کسی طرح براداشت کرلیتے ہیں لیکن راتوں کی نیندیں تو حرام نہ کی جائیں۔

مزید خبریں :