03 جولائی ، 2012
اسلام آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے یتیم اور لاوارث بچوں کی رجسٹریشن نادرا کے ذریعے شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے،کمیٹی نے اس سلسلے میں قانون سازی کی ہدایت کرتے ہوئے نادرا آرڈیننس میں فوری ترامیم کے لیے سفارشات طلب کرلی ہیں۔نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس بشیر محمود ورک کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں نادرا اور محکمہ پاسپورٹ کے سربراہان نے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی اور نئے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔قائمہ کمیٹی نے نادرا کے ذریعے ملک میں یتیم اور لاوارث بچوں کی رجسٹریشن کی ہدایت کرتے ہوئے نادرا آرڈیننس میں فوری ترامیم کے لئے سفارشات طلب کرلی ہیں۔ ان سفارشات کا کا آئندہ اجلاس میں جائزہ لیا جائیگا۔