03 جولائی ، 2012
پشاور…وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کی صورت میں صوبائی حکومت اسے مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔وہ پشاورمیں جیو نیوز کے نمائندہ محمد نعمان سے گفت گو کر رہے تھے۔ میاں افتخار حسین نے سرحد پار سے شدت پسندوں کی ضلع دیربالا میں دراندازی کو نیٹوافواج کی کارکردگی پر سوالیہ نشان قرار دیا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے پشاور کے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر بھی تنقید کی۔