03 جولائی ، 2012
کابل…امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن نے نیٹو سپلائی بحالی پر پاکستان اقدام کا خیر مقدم کیا ہے ۔امریکی کمانڈر گزشتہ ہفتے نیٹو سپلائی کی بحالی پر بات چیت کے لئے پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ ایک بر طانوی نشرہاتی ادارے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جنرل جان ایلن نے اپنے دورے کے دوران جنرل کیانی سے ذاتی طورپرمعذرت کی تھی لیکن پاک آرمی کے سربراہ جنرل اشفاق پر ویز کیانی نے جان ایلن کی جانب سے نجی معذرت کوحوصلہ افزا قرار دیا تھا اسے ناکافی قراردیتے ہو ئے کہا کہ تنازع2فوجوں میں نہیں2ریاستوں میں ہے، تنازع ریاستی سطح پرہی حل کئے جانے کی ضرورت ہے ۔