پاکستان
03 جولائی ، 2012

ڈاکٹرز کیساتھ کھڑے ہوئے تو وزیراعلیٰ کو نانی یاد آجائیں ،امتیاز صفدر وڑائچ

گجرانوالہ …وفاقی وزیر مملکت براے داخلہ چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے جو اموات ہورہی ہیں انکا مقدمہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف درج کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ کے قصبہ موڑ ایمن آباد میں ایک ریلوے پھاٹک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جو مینار پاکستان پر سیاسی ڈرامہ لگارکھا ہے اسے بند کریں اگر وہ اتنے ہی عوامی خدمت گار ہیں تو وہ 25 اے سی والی گاڑیوں کے قافلے کی بجائے سائیکل پر آئیں ،انہوں نے کہا اگر ہم ڈاکٹرز کے ساتھ کھڑے ہوجاتے تو وزیراعلیٰ پنجاب کو نانی یاد آجاتی ۔

مزید خبریں :