پاکستان
03 جولائی ، 2012

جاں بحق پولیس اہلکار کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں اداکر دی گئی

کراچی…نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈکوارٹر میں ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ کے موقع پر اعلیٰ پو لیس افسران کی شرکت تھی۔ کراچی کے علاقے گلبہار میں نا معلوم افراد نے پو لیس اہلکار پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ چل بسا۔ پولیس اہلکار رضو یہ یا تھانے میں تعینات تھا، اس کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی۔

مزید خبریں :