پاکستان
03 جولائی ، 2012

سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ ملکی سا لمیت پر حملہ تھا،فضل الرحمان

کراچی…جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو امریکا کی معافی کے باوجود نیٹو کی سپلائی بحال نہیں کرنی چاہیئے تھی، کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل رحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ سے ماورا کوئی اور ادارہ نہیں ہے، نیٹوسپلائی کی بحالی کا اختیار صرف اور صرف پارلیمنٹ کو ہے،مولانا فضل رحمان نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی صدر اور وزراعظم بھی نہیں کرسکتے ہیں،سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ ملک کی سا لمیت پر حملہ تھا،نیٹو سپلائی کی بندش پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کے ذریعے کی گئی اور اس کی بحالی بھی پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

مزید خبریں :