03 جولائی ، 2012
پشاور…الیکشن کمیشن نے زیاداکرم درانی کے انتقال سے خالی ہونے والی خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پرضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کردیاہے۔انتخابات 28 اگست کوہوں گے۔الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواکے حلقہ پی کے 70 پر28 اگست کوضمنی انتخابات کرانے کااعلان کیاہے۔ضمنی انتخابات کے لئے ضلعی ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کاتقررکردیاہے۔الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق 16 سے17 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کئے جاسکیں گے جبکہ کا غذات کی جانچ پڑتال 19اور 20جولائی کو ہوگی۔ کاغذات کی درستگی یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جولائی مقرر کی گئی ہے جبکہ اپیلوں پر فیصلے 25 جولائی تک ہونگے۔ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 26 جولائی ہے۔ امید واروں کی حتمی فہرست 27 جولائی کو جاری کی جائے گی۔پی کے 70 کی نشست زیاداکرم درانی کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔