01 اپریل ، 2017
پنجاب کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی بڑھانے اور حساس تنصیبات اور عمارتوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدرات صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ہدایت کیں کہ مسجد، امام بارگاہوں،گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر بھرپور توجہ دی جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جائیں، جبکہ وضع کردہ سیکیورٹی پلان کی مکمل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔