Time 09 اپریل ، 2025
کھیل

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا
فوٹو: آئی سی سی 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے مارچ 2025 کے  مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈکی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے  پلیئر آف دی منتھ ایوارڈکی نامزدگیوں میں ایک بھارتی اور 2 نیوزی لینڈ کے کرکٹرز شامل ہیں۔

پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کے لیے بھارت کے شریاس ائیر، نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا اور فاسٹ بولر جیکب ڈفی شامل ہیں۔

راچن رویندرا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی تھی جبکہ شریاس ائیر نے بھارت کے لیے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

جیکب ڈفی کو پاکستان کے خلاف حالیہ ہوم وائٹ بال سیریز میں شاندار کارکردگی کے باعث نامزد کیا گیا۔

مزید خبریں :