پاکستان
04 جولائی ، 2012

توہین عدالت کیس، ملک ریاض نے عدالت سے معافی مانگ لی

توہین عدالت کیس، ملک ریاض نے عدالت سے معافی مانگ لی

اسلام آباد… ملک ریاض کیخلاف توہین عدالت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے اور جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کررہا ہے۔ سماعت کی ابتداء میں ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹر باسط نے عدالت میں جواب جمع کرایا جس میں ملک ریاض نے عدالت سے معافی مانگ لی۔جواب میں ملک ریاض کا کہنا ہے کہ عدلیہ بحالی کی تحریک کیلئے جو کچھ ہوسکا، وہ کیا، پریس کانفرنس میں چیف جسٹس پاکستان کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایاتھا۔ ملک ریاض نے اپنے بیان میں مزید کہا کہپریس کانفرنس کا مقصد ارسلان افتخار کو بے نقاب کرنا تھا تاہم پریس کانفرنس سے فراہمی انصاف میں رکاوٹ آئی تو معافی مانگتا ہوں۔

مزید خبریں :