01 فروری ، 2012
اسلام آباد …پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف کے ارکان نے سینیٹ سے واک آوٴٹ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سینیٹ میں بھی حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا ہے جس کے بعد حکومتی حلیف ایم کیو ایم، اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف کے ارکان نے ایوان سے احتجاجاً واک آوٴٹ کردیا ہے۔ جبکہ ایم کیو ایم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف قومی اسمبلی میں بھی احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٴٹ کیا ہے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔