04 جولائی ، 2012
دمشق … شام کے صدر بشارالاسد مشروط پر طور پر اقتدار منتقل کرنے کے لئے رضا مند ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دمشق میں ایک غیر ملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کے اس مطالبے پر کان نہیں دھرتے کہ اُنہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ ان کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود غرضی نہیں بلکہ وہ اپنے عوام کی خدمت کی خاطر صدر بنے ہیں۔ صدر بشارالاسد نے کہا کہ اگر انہیں یقین ہو کہ شام کا بحران حل ہو جائے گا تو وہ اقتدار سے فوری طور پر علیحدہ ہو جائیں گے ہفتے کو جنیوا میں ہونے والی کانفرنس کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے نتائج سے مطمئن ہیں کیونکہ اس کے اعلامیے میں یہ لکھا ہوا ہے کہ شام کے مستقبل کے بارے میں شام کے عوام کو ہی حل نکالنا ہے۔