دنیا
04 جولائی ، 2012

دنیا میں منشیات کے خلاف مہم ناکام ہوچکی ،روسی عہدیدار

ماسکو… روس کی انسداد منشیات کی وفاقی سروس کے سربراہ وکتورایوانوو نے کہا ہے کہ دنیا میں منشیات کے خلاف مہم ناکام ہوچکی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک دنیا میں منشیات کے خطرے سے بچنے کے ضمن میں کوئی مناسب نظام وجود میں نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق نئی صدی کے آغاز سے اب تک دنیا میں 20لاکھ سے زائد افراد منشیات کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف متحدہ محاذ قائم کرکے ہی اس مصیبت سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں :