دنیا
04 جولائی ، 2012

اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں ملٹری اکیڈمی تعمیر کریگا

تل ابیب … اسرائیل مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں ملٹری اکیڈمی تعمیر کریگا۔ یہ بات مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے کونسل ممبر نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزارت داخلہ نے عرب مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں ملٹری کالج تعمیر کرنے کی باضابطہ منظوری دیدی۔ منصوبے سے اسرائیل فلسطین تنازع مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ کونسل ممبر نے مزید کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں نیشنل ڈیفنس کالج تعمیر کرنے کے منصوبے کے بارے میں ایک ماہ قبل مقبوضہ بیت المقدس میونسپلٹی نے رائے شماری کی تھی جبکہ وزارت داخلہ نے پیر کو باضابطہ منظوری دیدی۔ منصوبے کی حتمی منظوری سے قبل 60 دن کے اندر کوئی بھی شہری اپیل کرسکتا ہے۔ اپیل منظور ہونے کے مواقع پہلے ہی کم ہیں کیونکہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو منصوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

مزید خبریں :