دنیا
07 اپریل ، 2017

شام کے فضائی اڈوں پر امریکی کروز میزائلوں کے حملے

امریکا نے شام پر کروز میزائلوں سےحملہ کیا ہے ،یہ حملہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کےبعد کیاگیا ۔امریکی فورسز نے 50 سے زائد ٹام ہاک کروز میزائلوں سے شامی ہوائی اڈوں اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا۔

گزشتہ روز امریکا نے کیمیائی حملے سے متعلق روسی موقف مسترد کرتے ہوئے یک طرفہ کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایئربیس پرموجودروسی یاشامی اہلکاروں کونشانہ نہیں بنایاگیا۔

اس سے پہلےبشارالاسدکی فوج کی جانب سے مبینہ کیمیائی حملے میں 14بچوں سمیت 70سے زائدشہری جاں بحق ہوئےتھے ۔صدرٹرمپ نے کیمیائی حملوں کے بعد بشارالاسد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

اب امریکا نے شام کے خلا ف بڑی فضائی کارروائی کی ہے ۔ میزائلوں کاہدف شامی ہوئی اڈے،ایندھن کےذخائر اور دیگر سرکاری عمارتیں تھیں ۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شام پرفضائی حملہ اہم قومی مفادمیںکیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ شامی صدرکےرویےکوتبدیل کرنےکی کئی بارکوشش کی،بشارالاسدنےشام میں شہریوں پرزہریلی گیس استعمال کی۔

ادھر پنٹا گون کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں سے پہلے روس کوآگاہ کر دیا گیا تھا ۔ ہوئی اڈے کےاُن حصوں کونشانہ نہیں بنایا گیا جہاں روسی فوجی موجودتھے،حملوں میں کئی شامی طیارےتباہ ہوئے ہیں ۔

شامی افواج نے بھی امریکی حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔شامی ملٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئربیس پرامریکی میزائل حملےسےنقصانات ہوئےہیں ۔شامی حکام کا موقف ہے کہ امریکی حملوں سےداعش اورمسلح دہشت گردوں کو فائدہ ہوا ہے اور ان حملوں سے شام کی قیات اورپالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔

امریکی صدرٹرمپ نےچینی ہم منصب کوذاتی طورپرحملےسےآگاہ کیا ہے،ادھر شام میں اپوزیشن رہنماؤں نے امریکی حملوں کی حمایت کی ہے اور بشار الاسد کے خلاف حملے جاری رکھنے کا کہا ہے ۔

مزید خبریں :