پاکستان
04 جولائی ، 2012

کراچی اور قاسم پو رٹ سے 1200 کنٹینرز کو افغانستان جانے کی اجازت مل گئی

کراچی اور قاسم پو رٹ سے 1200 کنٹینرز کو افغانستان جانے کی اجازت مل گئی

کراچی …نیٹو سپلائی کھلنے کے پہلے مرحلے میں پورٹ سے باہر موجود 1200 کنٹینرز کو افغانستان کیلیے نکلنے کی اجازت دیدی گئی۔ لاجسٹکس ذرائع کے مطابق نیٹو سپلائی کھلنے کے پہلے مرحلے میں پورٹ سے باہر موجود 1200 کنٹینرز کو افغانستان کیلیے نکلنے کی اجازت دیدی گئی ۔ جس کے بعد اتھارٹیز نے کے پی ٹی اور پورٹ قاسم کے قریب یارڈز پر موجود کنٹینرز کو کلیئرنس دینے کا عمل شروع کردیا،ذرائع کے مطابق یارڈز سے باہر موجود کنٹینرز میں سے کچھ بھتہ خوروں نے ماری پور ٹرک اڈے پر کھڑے نیٹو کے ٹرکوں کو بھتہ دئیے بغیر جانے سے منع کردیا،بھتہ خوروں نے پرانا بھتہ نہ دینے تک نیٹو سامان کے ٹرکوں کوا جازت دینے سے منع کردیا ہے، لاجسٹکس ذرائع کے مطابق مسئلے کے حل کیلیے ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ بھتہ خوروں کے مذاکرات جاری ہیں۔ نیٹو سپلائی کے تین کنٹینرز کو چمن بارڈر پر ایف سی اہل کاروں نے کلیئرنس کے بغیر افغانستان جانے سے روک دیا۔ کسٹم حکام ذرائع کے مطابق نیٹو سپلائی کے تین کنٹینرز چمن بارڈر کے ذریعے افغانستان جارہے تھے کہ ایف سی حکام نے یہ کہہ کر کنیٹرز کو سرحد پار جانے سے روک دیا کہ انہیں نوٹی فکیشن کی کاپی نہیں ملی۔ اور جو نوٹی فکیشن کی کاپی ملی ہے اس میں ایف سی کا ذکر نہیں ہے اور نہ ہی انہیں اب تک اسلام آباد سے باقاعدہ کوئی ہدایت ملی ہے۔اس لئے نیٹو کنٹینرز کو سرحد پار کر نے کی کلیئرنس نہیں دی جارہی۔

مزید خبریں :