دنیا
01 فروری ، 2012

لندن: 4 افرادکا اسٹاک ایکسچینج دھماکے سے اڑانے کی سازش کا اعتراف

لندن: 4 افرادکا اسٹاک ایکسچینج دھماکے سے اڑانے کی سازش کا اعتراف

لندن … برطانیہ میں 4 افرادنے لندن اسٹاک ایکسچینج کو بم دھماکے سے اڑانے کی سازش کرنے کا اعتراف کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی خفیہ اداروں نے نومبر 2010 میں اس سازش کا سراغ لگا کر 9 افراد کو گرفتار کیا تھا ،ان افراد میں سے ایک کے گھر سے ان مقامات کی فہرست بھی ملی جنہیں ہدف بنایا جانا تھا۔ ان مقامات میں لندن اسٹاک ایکسچینج، میئر کا دفتر، امریکی سفارتخانہ اور 2 یہودی عالم یا ربی بھی شامل تھے۔ 9 میں سے 4 افراد نے دہشت گردی کی سازش کرنے کا اعتراف کرلیا، ان افراد کا تعلق مختلف اسلامی تنظیموں سے بتایا گیا ہے، انہیں آئندہ ہفتے سزا سنائی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق تمام افراد برطانوی شہری ہیں تاہم ان کا تعلق بنگلہ دیش اور پاکستان سے ہے۔

مزید خبریں :