10 اپریل ، 2017
معروف بالی ووڈ فلمی اداکاروں اور اداکاراؤں کو ان کے گھر والوں کے علاوہ دوستوں نے پیار میں مختلف اور عجیب و غریب نا م دیئے ہوئے ہیں۔
مثال کے طور پر عالیہ بھٹ کو ان کے گھر میں پیار سے ’آلو‘ کہا جاتا ہے، عالیہ بھٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کی پہلی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے وقت ان کا وزن بہت زیادہ تھا، اس وجہ سے ان کا نام آلو کچالو پڑ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ انہیں آلو کے نام سے پکارتی ہیں جبکہ کچھ لوگ انہیں بٹاٹا وڑا جبکہ بہنیں آلو بالو اور آلو کالو کے نام سے بھی پکارتی ہیں۔
بالی ووڈکی معروف اداکارہ سونم کپور جو نت نئے فیشن کرنے کی عادی ہیں، ہر موقع پر ایک نیا فیشن اسٹائل اپناتی ہیں، انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے پاپا انہیں ان کے لمبے قد کی وجہ سے زرافہ کہہ کر پکارتے ہیں۔
اداکارہ شردھا کپور جو لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں اور بے پناہ خوبیوں کی مالک ہیں، فلم ’عاشقی 2 ‘میں اپنی صلاحیتو ں کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کو ا ن کے قریبی دوست انہیں ’چرکٹ‘ کے نام سے بلاتے ہیں۔
با لی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر بھی ایک خفیہ نا م کے حامل ہیں جس سے لوگ انہیں ان کے سامنے پکارتے ہو ئے گھبراتے ہیں، کرن جو ہر کا نک نیم پپو ہے جس سے ان کے قریبی دوست ورون دھوون انہیں پکارتے ہیں۔
اداکاہ و سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا کو ہالی ووڈ میں میمی کے نا م سے پکارا جاتا ہے، یہ نام ان کا مشہور فرانسیسی اداکارہ میمی روگرز سے متاثر ہو کر رکھا گیاتھا، جبکہ ان کے زیادہ تر فین ان کو پیکی اور پیگی کے نام سے بھی جانتے ہیں۔
بے باک اداکار رنبیر کپور کو ان کے گھر والوں نے ریمنڈ کا نام دیا ہوا ہے۔