پاکستان
04 جولائی ، 2012

دوہری شہریت والوں کو رکن پارلیمنٹ نہیں ہونا چاہئے، اے این پی

دوہری شہریت والوں کو رکن پارلیمنٹ نہیں ہونا چاہئے، اے این پی

اسلام آباد … عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر زاہدخان نے کہا ہے کہ دوہری شہریت کے حامل شخص کو رکن پارلیمنٹ نہیں ہونا چاہئے، پارلیمنٹ میں قانون سازی ہوئی تب بھی موٴقف یہی ہوگا۔ سینیٹر زاہد خان نے اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوہری شہریت کے حامل معین قریشی اور شوکت عزیز اقتدار ختم ہونے پر عوام کو چھوڑ کر چلے گئے تھے، جو عوام کے ساتھ نہیں رہتا،وہ ان کے مسائل اور تکالیف سے بھی بے خبر ہوتا ہے، اس لئے دوہری شہریت والوں کو رکن پارلیمنٹ بننے اور حکمرانی کا حق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں دوہری شہریت والوں کے حق میں قانون سازی ہوئی توپارٹی اس کے خلاف اپنے موٴقف پر قائم رہے گی۔

مزید خبریں :