04 جولائی ، 2012
گھوٹکی : داد لغاری میں نہر کے شگاف نے تباہی مچادی دھان کی فصلیں تباہ
گھوٹکی…گھوٹکی کے قریب داد لغاری میں نہر میں پڑنے والے شگاف نے تباہی مچادی دھان کی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ دیہاتیو ں کے متعدد کچے مکانات زیرآب آگئے دیواریں گر گئیں اور لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ ڈہرکی کے قریب گاوں شیر محمد پتافی کے مقام پر ڈہر واہ میں پڑنے والے پچاس فٹ چوڑے شگاف کو بروقت بند نہیں کیا جاسکا جس کے باعث نہری پانی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے دھان اور گھاس کی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد کچے مکانات زیر آب آگئے اور دیواریں گر گئی ہیں گھر زیر آب آنے کی وجہ سے متاثرین نے گھریلو سامان سمیت محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔ متاثرین کے مطابق محکمہ آبپاشی کی جانب سے مبینہ بدعنوانی کے باعث نہ تو نہروں کے پشتوں کو مضبوط کیا گیا ہے اور ناہی بھل صفائی کی گئی ہے جس کے باعث شگاف ہوا ہے اور محکمہ آبپاشی کو بروقت اطلاع کر دی گئی تھی مگر فوری اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث نقصان میں اضافہ ہوا ہے اور دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کیا ہے ڈائیریکٹر آبپاشی انور سیال کے مطابق دیہاتیوں کی مدد سے شگاف دو گھنٹوں میں پر کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ گاوں گلاب کے قریب بھی بیس فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے وسیع علاقہ زیر آب آگیاہے اس کے علاقہ میر کوش ریگولیٹر نہر میں بھی پانی کا رساؤ شروع ہوگیا ہے اور نہر ٹوٹنے کا خطرہ ہے انجینئر مراد مہر کے مطابق ایس ڈی اوز اور عملہ موقع پر پہنچ گیا تاہم ایک جانب آبادگار نہری پانی کی قلت پر مظاہرے کر رہے ہیں دوسری جانب نہروں میں شگاف اور نقصانات نے دیہاتیوں اور کسانوں کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ۔