دنیا
11 اپریل ، 2017

جنسی اسکینڈل، امریکی ریاست الاباما کے گورنر مستعفی

جنسی اسکینڈل، امریکی ریاست الاباما کے گورنر مستعفی

جنسی اسکینڈل کا سامنا کرنیوالے امریکی ریاست الاباما کے گورنر رابرٹ بینٹلی نے عہدے سے استعفا دے دیا۔ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گورنر الاباما پر دو الزامات ثابت ہوگئے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بینٹلی پرچندےکی رقم ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے اور رپورٹ جمع نہ کرنے کا الزام تھا،جنسی اسکینڈل کے بعد گورنر رابرٹ بینٹلی کی شہرت پہلی ہی شدید متاثر ہوئی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق گورنر رابرٹ بینٹلی کے خلاف مواخذے کا بھی امکان تھا۔

واضح رہے کہ ری پبلکن گورنر نے2016 میں اپنی سینئر سیاسی مشیر سے متعلق جنسی ریمارکس دیے تھے تاہم انہوں نے جنسی تعلق سے انکار کیا ہے۔

مزید خبریں :