04 جولائی ، 2012
کراچی…امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ برما میں رہنے والے مسلمانوں کا قتل عام فی الفور بند کیا جائے، کراچی میں ادارہ نورحق میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہا کہ برما میں تین جون کے بعد سے اب تک ہزاروں مسلمانوں کو چن چن کر قتل کیا گیا ہے، اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی خاموشی تعجب خیز ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحد ہ اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کو فوری طورپر بند کرایا جائے،اس موقع پر جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے صدریونس سوہن نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ اقلیتی برادری کو تشدد اور قتل عام کا نشانہ بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقلیتی برادری برما کے معصوم اور بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کی پرزور مذمت کرتی ہے اور ان سے اظہار یکجہتی کرتی ہے،یونس سوہن نے کہا کہ اگر اقلیتی مسلمانوں کا قتل عام بند نہیں کیا گیا تو دنیا بھر کے اقلیتی مظاہرہ کرینگے،انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بین القوامی اقلیتی ونگ تشکیل دی جائے تاکہ دنیا بھر میں کہیں بھی اقلیتوں کے ساتھ زیادتی نہ ہوں۔