پاکستان
05 جولائی ، 2012

سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز تاحال کام پر واپس نہ آئے

سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز تاحال کام پر واپس نہ آئے

لاہور… حکومت پنجاب نے سینئر ڈاکٹروں سے مذاکرات کے نتیجے میں نظر بند کئے گئے تمام ینگ ڈاکٹروں کورہا کردیاہے جبکہ ینگ ڈاکٹرنے مقدمات کی واپسی تک ہڑتال ختم نہ کرنیکااعلان کیاہے، جس کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز تا حال کام پر واپس نہیں آئے ہیں۔ ہڑتالی ینگ ڈاکٹرکے نمائندوں کاکہناہے کہ حکومت نے نظربند ڈاکٹررہاتوکئے ہیں لیکن ان کیخلاف درج مقدمات خارج نہیں کئے گئے اورنہ ہی 302کی ایف آئی آرمنسوخ کی ہے ۔ ینگ ڈاکٹرکاکہناہے کہ رہاہونیوالے ڈاکٹروں کے اجلاس میں آج ایمرجنسی میں ڈیوٹی دینے کافیصلہ کرلیاجائیگا تاہم سروس سٹرکچر کی منظوری تک ان ڈوراورآوٴٹ ڈور میں ہڑتال جاری رہے گی۔ینگ ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باوجود اسپتالوں کی ایمرجنسی ،ان ڈور اورآوٴٹ ڈور میں سینئر ڈاکٹر اورنئے بھرتی ہونیوالے ڈاکٹرمعمول کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :