05 جولائی ، 2012
کراچی… بھٹ گیس فیلڈ سے گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں عوام کو گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سوئی سدرن زرائع کے مطابق منگل کے روز بھٹ گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث اچانک گیس فراہمی معطل ہوچکی تھی جو اب بحال ہونا شروع ہوچکی ہے لیکن گیس کے دباوٴ کو بہتر کرنے کے لیے جمعرات کو سی این جی کی بندش کافیصلہ کیا گیا۔ کراچی چیمبر کے صدر میاں ابرار نے بھی صنعتکاروں سے صنعتوں کا پیداواری عمل شام 7 بجے تک روکنے کی درخواست کی ہے تاکہ نظام میں گیس کا دباوٴ مکمل بحال ہوجائے۔ لیکن ذرا ٹہریئے آج گیس بندش کا یہ مطلب نہیں کہ اب سی این جی ہفتے کو بند نہیں ہوگی۔ ہفتے کو بھی سی این جی اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق بند ہوگی۔