دلچسپ و عجیب
18 اپریل ، 2017

امریکا کی جڑواں بہنوں پرقسمت کی دیوی مہربان

امریکا کی جڑواں بہنوں پرقسمت کی دیوی مہربان

امریکا کی جڑواں بہنوں پرقسمت کی دیوی مہربان ہوگئی، ایک نہیں دو نہیں ،پورے چالیس کالجوں نے 9 لاکھ ڈالر کی اسکالر شپ آفر کردی ، اسکالر شپ کی رقم پاکستانی روپوں میں 9 کروڑ 43 لاکھ سے بھی زائد بنتی ہے۔

امریکی ہائی اسکول کی جڑواں بہنوں نے مستقبل کی تعلیم کیلئے مختلف کالجوں میں اپلائی کیا ،شاندارگریڈز کے باعث دونوں بہنوں کو 40 کالجوں نےاسکالر شپ کی پیشکش کی ، آفر کی گئی اسکالرشپ کی رقم 9 لاکھ ڈالر ہے۔

دونوں بہنوں نےان کالجز میں ہاورڈ یونیورسٹی اور نارتھ کیرولینا کی یونیورسٹی کا انتخاب کیا ہے۔

مزید خبریں :