پاکستان
05 جولائی ، 2012

کوئٹہ :فائرنگ کے مختلف واقعات ،ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی

کوئٹہ…کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ سریاب روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا جبکہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ ملاسلام روڈ پر پیش آیا جس میں نامعلوم افراد نے ایک شخص پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، پولیس نے دونوں واقعات میں کیس درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

مزید خبریں :