پاکستان
05 جولائی ، 2012

پنجاب میں خصوصی تعلیمی اداروں کے بچوں کو بھی لیپ ٹاپ ملیں گے

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے صوبے میں خصوصی بچوں کے اداروں میں زیرتعلیم 450خصوصی بچوں اور وفاق المدارس کے تمام طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا۔ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کاکہنا تھا کہ خصوصی بچے قوم کاسرمایہ ہیں،ان بچوں نے زندگی کے تھپیڑوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے اپنی معذوری کومنزل کی راہ میں آڑے نہیں آنے دیا، ان کا کہنا تھاکہ انتہاپسندی کو روکنے کیلئے دانش اسکولوں کے ہونہار طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنی کی جانب سے 150 خصوصی بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے،کمپنی کی جانب سے صوبے کے ذہین ترین 72 بچوں کو وظائف دینے کا بھی اعلان کیاگیا۔

مزید خبریں :