05 جولائی ، 2012
پشاور…تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے ترجمان شاہ فرمان نے کہا ہے کہ مخالفین تحریک انصاف کی مقبولیت سے گھبرا کر جھوٹے پراپیگنڈے پر اتر آئے ہیں۔تحریک انصاف کی ممبر شپ حاصل کرنیوالوں کو پیسے دینے کا کوئی وعدہ نہیں کیا جاتا۔تحریک انصاف کے ترجمان نے پشاور سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ صوبے کے کچھ علاقوں سے ایسی اطلاعات آئی ہیں کہ کچھ عناصر عوام کو تحریک انصاف کا ممبر بننے پر پیسے دینے کا وعدہ کرتے ہیں ، ان عناصر کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ مخالف سیاسی جماعتوں کے ایجنٹ ہیں اور تحریک انصاف کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف صوبے کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے جس سے مخالفین خائف ہیں۔