پاکستان
21 اپریل ، 2017

سندھ اسمبلی،وزیراعظم کے استعفے کیلئے نثار کھوڑو کی تحریک منظور

سندھ اسمبلی میں وزیراعظم کے استعفے سے متعلق سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کی تحریک اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

تحریک کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا وہ مستعفی ہو جائیں۔

ایم کیو ایم کے رکن سید سردار احمد کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں ہے اس پر بات نہ کی جائے تو بہتر ہوگا۔

تحریک انصاف کے رکن ثمر علی خان نے بھی مطالبہ کیا کہ وزیراعظم فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔

مزید خبریں :