01 فروری ، 2012
لندن … یورپی ممالک میں سرد موسم کی لہر برقرار ہے، سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔ یورپی ممالک میں ان دنوں غیر متوقع سردموسم نے شہریوں کے معمولات زندگی منجمد کردیئے ہیں۔ سخت ٹھنڈ کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ یوکرائن میں سرد موسم نے بے گھر افراد کے لئے زندگی اجیرن کردی ہے۔ ملک کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری تک گرگیا ہے۔ سرد ترین مقامات میں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند کردئیے گئے ہیں جبکہ پانی کے ذخائر بھی منجمد ہوگئے ہیں۔ اٹلی کے کئی شہروں میں 27 برسوں کی بدترین سردی نے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کردیا ہے۔ کئی ہفتوں کی برفباری سے ذرائع آمد و رفت بند ہوگئے ہیں جبکہ ٹھنڈ کی لہر سے ہزاروں افراد بیمار ہیں۔