دنیا
06 جولائی ، 2012

مغرب کا جارحانہ رویہ، شام میں بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے،روس

مغرب کا جارحانہ رویہ، شام میں بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے،روس

ماسکو… روس نے شام سے متعلق مغرب کے رویئے پر انتہائی برہمی اور شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مغرب کے جارحانہ رویئے سے شام میں ”بڑی جنگ“ چھڑ سکتی ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کیا ہے کہ مغربی رویئے سے شام میں حالات مزید خراب ہو رہے ہیں، تشدد روز بروز بڑھ رہا ہے جو بالآخر خطے میں بہت بڑی جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغرب نے شام کے صدر بشارالاسد کو ماسکو میں سیاسی پناہ کی تجویز دے کر شام سے متعلق روس کی پوزیشن کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔ سرگئی لاروف نے کہا کہ یہ غیر سنجیدہ اور اصولوں سے عاری ایسے لوگوں کی کوشش ہے جنہیں خارجہ پالیسی کا علم ہی نہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ روس شام کے حوالے سے سلامتی کونسل کی جانب سے قرارداد مسترد کر دے گا۔

مزید خبریں :