کاروبار
06 جولائی ، 2012

روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر

روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر

کراچی… نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد امریکہ سے ڈالر ملنے کی بازگشت اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو 95 روپے کی سطح سے بھی نیچے لے آئی۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق پاکستان سے نیٹوکو رسد دوبارہ شروع ہونے کے بعد امریکہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں پھنسے ہوئے 1 ارب ڈالر سے زائد کی رقم جلد ملنے کی توقعات کے باعث اوپن مارکیٹ میں روپیہ مستحکم ہوا اور ڈالر 94 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگیا۔ اس کے علاوہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں 35 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈیلرز کے مطابق یہ ایک ماہ کی کم ترین سطح 94 روپے 3 پیسے پر بند ہوا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ سے رقم ایک ہفتے کے اندر ملنے کی توقع ہے جس سے روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :